امریکہ،سینٹ لوئس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

سیاہ فام کے قتل میں ملوث پولیس آفیسر کی بریت کے عدالتی فیصلے کے خلاف جھڑپوں میں دو اہلکار زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 17:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) 2011ء میں ایک سیاہ فام امریکی ڈرائیور انتھونی لامار اسمتھ کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے پولیس افسر کو ایک عدالت کی طرف سے بری کر دیے جانے کے بعد سینٹ لوئس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جینسن اسٹاکلی کو اسمتھ کے قتل کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد مظاہرین عدالت کے باہر جمع ہو گئے اور انہوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ جھڑپوں کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لے جانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :