چمن دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا

منگل 19 ستمبر 2017 18:12

چمن دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا
کوئٹہ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) چمن دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمن دھماکے میں زخمی ہونے والا خیر محمد نامی شخص جس کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :