16-17ء میں ایف بی آر کے ڈائریکٹ ٹیکسز کی شرح 40 فیصد ‘ ان ڈائریکٹ ٹیکسز 60 فیصد رہے ہیں، وزیر مملکت بلیغ الرحمان

منگل 19 ستمبر 2017 17:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ 2016-17ء میں ایف بی آر کے ڈائریکٹ ٹیکسز کی شرح 40 فیصد ‘ ان ڈائریکٹ ٹیکسز 60 فیصد رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے بتایا کہ 2016-17ء میں 40 فیصد ان ڈائریکٹ ٹیکسز وصول کئے جو کہ 1343.2 ملین‘ ان ڈائریکٹ ٹیکس 60 فیصد وصول کئے گئے ہیں جو 2018.8 ملین رہے۔

متعلقہ عنوان :