سکھر: سیمنٹ فیکٹری کے باہر نصب بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا ،4اہلکار شہید ، متعدد زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 18:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) روہڑی میں سیمنٹ فیکٹری کے باہر نصب بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ کے نتیجے میں4اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روہڑی میں سیمنٹ فیکٹری کے باہر نصب بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران دھماکے سی3پولیس اہلکاروں اور ایک مزدور سمیت 4 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اوراہل علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔دھماکہ کے بعد پولیس اورحساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہی۔

متعلقہ عنوان :