عارف والا، پتنگ پکڑتے ڈور پھرنے سی3 بچے زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 20:59

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) پتنگ پکڑتے ڈور پھرنے سی-3 بچے زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق سٹی روڑ پر پتنگ پکڑتے ڈور پھرنے سے 4سالہ حسیب زخمی ہوگیا جبکہ ہاکی گرائونڈ کے نزدیک کٹی پتنگ پکڑتے دھاتی ڈور پھرنے سے 5سالہ ذوہیب اور قبرستان روڑ پر پتنگ پکڑتے گلے پر ڈور پھرنے سی7 سالہ مجاہد زخمی ہوگیا تینوں بچوں کو بروقت طبی امداد دی گئی واضح رہے کہ حکومتی پابندی کے باوجود انتظامیہ کی لمبی خاموشی شہر بھر میںپتنگ بازی اور پتنگ فروشی کا کاروبار عروج پر جاری ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لے کر اس سلسلہ کو بند کرانے مطالبہ کیا ہے تاکہ بروقت قیمتی جانوںکو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے

متعلقہ عنوان :