بارودی مواد کا ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہونے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 4اہلکار شہید ، متعد د افراد زخمی ،علاقے میں خوف ہراس

قانون نفاذ کرنے والوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، وزیر اعلیٰ سندھ کا واقعہ کا نوٹس ، رپورٹ طلب کرلی

منگل 19 ستمبر 2017 22:20

بارودی مواد کا ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہونے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ..
سکھر/روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) بارودی مواد کا ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 4اہلکار شہید ، دھماکہ آگ لگنے کے باعث ہوا ، متعد د افراد زخمی ،علاقے میں خوف ہراس ، قانون نفاذ کرنے والوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ، تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریبی علاقے سیمنٹ فیکٹری میںبم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے کئی کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنایا جا رہا تھا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی اور بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے چار اہلکار سیلم رضا ، شاہد مغل ، ماجد سمیت رینجرز اہلکار اللہ ڈنو ر سمیت محنت کش زبیر احمد شہید ہو گئے جبکہ آٹھ سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے دھماکے سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم قانون نفاذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طورپر علاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمیوں اور نعشوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی اور سکھر کے اسپتالوں میں پہنچایا گیا وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دو دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔