کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 22:33

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) کیچ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ میں نذر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ملا شہداد کو زخمی کر دیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ۔