صوابی،مانیری بالا میں مکان کے تنازع پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا

منگل 19 ستمبر 2017 23:28

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) مانیری بالا میں مکان کے تنازع پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،جنہیں فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ،مجروح شاہد نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ جمیل خان اور ان کے بیٹے عابد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے جس کے نتیجے میں میرا بھائی انورشیر گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ میں زخمی ہوگیا ،وجہ قتل مکان کا تنازع بیان کی ہے ،جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :