کراچی کی شارع فیصل پر کاسمیٹکس کے کارخانے میں دھماکے سے کئی مزدور زخمی

بدھ 20 ستمبر 2017 12:04

کراچی کی شارع فیصل پر کاسمیٹکس کے کارخانے میں دھماکے سے کئی مزدور زخمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) کراچی کی شارع فیصل پر کاسمیٹکس کے کارخانے میں دھماکے سے کئی مزدور زخمی ہوگئے‘ دھماکہ کے بعد کارخانے میں آگ لگ گئی‘ ریسکیو کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور امدادی کارروائیاں مکمل کیں‘ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو شارع فیصل پر کاسمیٹکس کے کارخانے میں دھماکہ ہونے سے کئی مزدور زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر آگ بجھانے پہنچیں پولیس نے جائے مواقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے تاکہد ھماکے کی نوعیت معلوم ہوسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاسمیٹکس فیکٹری میں مبینہ کیمیکل دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :