بھارت: بھارتی ریاست سکم میں مٹی کا تود ہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک ، دو زخمی

بدھ 20 ستمبر 2017 16:31

ْ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) شمالی مشرقی بھارتی ریاست سکم میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث پانچ افراد ہلاک ، دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کے مطابق ریاست سکم کے علاقے نامچی اور دیگر متعدد مقامات پر شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مجموعی طور پر پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں تاہم ہلاک ہونے والوں میں سے تین افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جبکہزخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ہلاک ہونیوالوں میں عورتیں بھی شامل ہیں تاہم ریسکیو کارروائی جارہی ہے جبکہ تمام سڑکیں بند کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک رکاوٹ کا شکار ہے ۔

متعلقہ عنوان :