ْ فیصل آباد، تھانہ ساہیانوالہ کے نواح میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بھائی قتل دوسرا زخمی

بدھ 20 ستمبر 2017 16:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) تھانہ ساہیانوالہ کے نواح میںنامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ‘ ایک بھائی قتل دوسرا شدید زخمی، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب‘ پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ زخمی کی ہسپتال میں حالت تشویشناک‘ مقتول کے گھر میں کہرام بر پا‘ آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 45ج ب میجورا والا کا رہائشی سیف الرحمان اپنے بھائی عطاء الرحمان کے ہمراہ گائوں کے چوک میں موجود تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے دونو ں بھائیوں پر گولیاں بر سا دیں جس کے باعث سیف الرحمان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا بھائی عطاء الرحمان شدید زخمی ہو گیا‘ پولیس مصروف تفتیش ہے‘ وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :