انتظامیہ پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام، رات گئے فتح گڑھ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملہ، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر راجہ زبیر شدید زخمی

بدھ 20 ستمبر 2017 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام، رات گئے فتح گڑھ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملہ، ڈی ڈی او ہیلتھ عزیز بھٹی ٹائون ڈاکٹر راجہ زبیر شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واقع تب پیش آیا جب بچے کے لواحقین نے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے ابنکار کیا ، جس پر تلخ کلامی ہونے پر لواحقین نے ڈاکٹر راجہ ربیر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر راجہ زبیر کا بازو فریکچر ہو گیا ڈی ڈی او کو اعلاج کے لئے سروسز ہسپتال لے کے آیا گیا، حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گء،سی ای او ڈاکٹر اختر سعید نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،پولس چھاپے مار رہی ہے جلد ملزمان کو کیفر قردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :