حسینی تعلیمات پرعمل اور فرقہ واریت ،دہشت گردی کے خلاف عملی کردار عصر حاضر کاتقاضا ہے، قومی اتحاد ویکجہتی کی فضاکو قائم رکھنے کیلئے گروہی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمدیوسف کا سالانہ حسینیہ کانفرنس سے خطاب

بدھ 20 ستمبر 2017 23:55

حسینی تعلیمات پرعمل اور فرقہ واریت ،دہشت گردی کے خلاف عملی کردار عصر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمدیوسف نے کہا ہے کہ حسینی تعلیمات پرعمل پیراہونا اور فرقہ واریت ،دہشت گردی کے خلاف عملی کردار ادا کرنا عصر حاضر کاتقاضا ہے، قومی اتحاد ویکجہتی کی فضاکو قائم رکھنے کیلئے گروہی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ،محرم الحرام شیعہ سنی مسالک کو ملکر امن برقرار رکھنا ہوگا،ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ فروغ اسلام کیلئے ملکرکام کریں،نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسینؓ محسن اسلام ہیں، ان خیالات کاا ظہار انھوںنے گزشتہ روز مرکزی امام حسینؓ کونسل کے زیراہتمام منعقدہ 40ویں سالانہ حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس کی صدارت کونسل کے چیئرمیں ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی، کانفرنس سے ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین ، کشمیر کی وزیر نورین عارف، بیرسٹررباب مہدی رضوی اور مختلف مکاتب فکرکے علماو مشائخ عظام سمیت دیگررہنمائوں نے خطاب کیا،وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمدیوسف نے کہا کہ کربلا میں نواسہ رسول سیدناامام عالی مقامؓ نے اپناسب کچھ قربان کرکے دین کوبچا لیا،آج ضرورت اس امرکی سنت شبیری پرعمل پیرا ہوتے ہوئے ظلم وبربریت،فرقہ واریت ، دہشت گردی کیخلاف عملی جہاد کیاجائے ہمیں اختلافات سے بالاتر ہوکرباہم متحد ہونا ہوگا کونسل کے چیئرمیں ڈاکٹر غنضنفر مہدی نے کہاسیدناحسینؓ پاک کی زندگی وسیرت مبارکہ پوری انسانیت کیلئے تاقیامت مینارہ نورہے آپ کاپیغام فلاح اور انسانیت کے تحفظ کا ہے آپ نے اپنا سب کچھ قربان کرکے امت کو درس دیاکہ دین کے تحفظ اورسربلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیاجائے ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین نے کہانواسہ رسول سیدنا امام عالی مقامؓ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکر اسلام کاپیغام محبت عالمی سطح پر عام کیاجائے کانفرنس سے مقررین نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل قدر ہے دہشت گردی کی لعنت کی خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے مختلف قراردروںمیں مطالبہ کیا گیا کہ نصاب تعلیم میں سیرت امام عالی مقام کوشامل کیاجائے کانفرنس میں مقررین نے برما کے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم ممالک عالمی سطح پراس معاملہ کواٹھائیں اوربرماکے مسلمانوںکیتحفظ اورمدد کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :