خیبرایجنسی ،بم دھماکے ،

دو اہلکار زخمی ، لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 13:22

خیبرایجنسی ،بم دھماکے ،
خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں شیخوال فرش کے قریب پاک افغان شاہراہ پر نصب بارودی مواد کے زوردار دھماکہ سے کسٹم اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم کسٹم کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈواکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ہے ان میں سیکورٹی گارڈ عبدالکریم اور محرر محمد یوسف شامل ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے دھماکہ میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور شدت سے مضافاتی علاقہ میں واقع عمارتیں لرز گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ سڑک کنارے بظاہر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ تھا اور اس کے ذریعے پشاور سے کسٹم حکام کو لے کر طورخم لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اس دھماکے میں کسٹم اہلکاروں کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی خاصہ دار و سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی گاڑیاں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی اور علاقے میں سرچ اپریشن شروع کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دے گئے۔

متعلقہ عنوان :