ریڈیو موجودہ جدیددور میں بھی مواصلات کاایک اہم اور موثرذریعہ ہے اور عوامی رائے بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،سید امیر حسین شاہ

ریڈیو کی اہمیت کے پیش نظر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ضلعی سطح پرریڈیو سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے پہلے مرحلے میں پشاور اور مردان کے بعدکوہاٹ، سوات اور ایبٹ آباد میں ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کر دئیے ہیں،ڈی جی انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنزخیبر پختونخوا

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:03

ریڈیو موجودہ جدیددور میں بھی مواصلات کاایک اہم اور موثرذریعہ ہے اور ..
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنزخیبر پختونخوا سید امیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ریڈیو موجودہ جدیددور میں بھی مواصلات کاایک اہم اور موثرذریعہ ہے اور عوامی رائے بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔لہذا ریڈیو کی اہمیت کے پیش نظر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ضلعی سطح پرریڈیو سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے اور پہلے مرحلے میں پشاور اور مردان کے بعدکوہاٹ، سوات اور ایبٹ آباد میں ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کر دئیے ہیں اور عنقریب ان کا افتتاح کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کوہاٹ کے نئے قائم کردہ ایف ایم ریڈیو 92.4کے دورے کے موقع پر براہ راست پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن سلیم خان، سیکشن آفیسرانفارمیشن محمد خلیل اور سٹیشن منیجر ریڈیو سٹیشن کوہاٹ ارشاد آفرید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے نمایاںاقدامات کئے ہیں اورتمام اداروں کوکرپشن اور اقرباء پروری سے پاک کرکے عوام کے سامنے جواب دہ بنا دیا ہے انہوں نے اس سلسلے میں تعلیم، صحت اور پولیس کے شعبوں میں لائے گئے اصلاحات کاخصوصی طور پر ذکر کیا لہذا ان اقدامات سے عوام کو آگاہ رکھنا انتہائی اہم ہے جس کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا موثر استعما ل کیا جارہاہے۔

امیر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارا صوبہ بہت پسماندہ صوبہ ہے اور اس کی پسماندگی دور کرنے اور اسے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم سب نے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کراتفاق و اتحادکا مظاہرہ کرنا ہو گا اوراخلاص کے ساتھ حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے اپنے پیغام میں عوام خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مٹی سے محبت کریں اور ملک کی ترقی کے لئے آگے بڑھ کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :