پشاور ہائیکورٹ نے گوہر خان کیخلاف ہونیوالے عدم اعتماد کے حوالے سے حکم امتناع جاری کردیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:31

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) پشاور ہائیکورٹ نے تحصیل کونسل صوابی کے نائب ناظم گوہر خان کے خلاف ہونے والے عدم اعتماد کے حوالے سے حکم امتناع جاری کردیا اور اس کے لئے باقاعدہ تاریخ 28 ستمبر مقرر کردی ،گوہر خان کے خلاف 22 میں سے 15 ارکان کونسل نے تیس ستمبر کو اجلاس میں عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا ،جس پر گوہر خان نے سٹے آرڈر حاصل کرنے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ،عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم امتناعی جاری کردیا ،گوہر خان کی جانب سے محمد اشفاق ایڈوکیٹ ،فضل الہٰی ایڈوکیٹ اور سجید آفریدی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :