پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ،ساہیوال جلسہ پیپلز پارٹی کو کمزور سمجھنے والوں کو بہترین جواب ہے ، میاں منظور وٹو

پی پی پی عام آدمی کی پارٹی ہیں غریب مزدورکسان آج بھی پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ، مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:22

پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ،ساہیوال جلسہ پیپلز پارٹی کو کمزور ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد خان وٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ساہیوال میں بلاول کا کامیاب جلسہ پیپلز پارٹی کو کمزور سمجھنے والوں کو بہترین جواب ہے پی پی پی عام آدمی کی پارٹی ہیں غریب مزدورکسان آج بھی پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں بلاول بھٹو پاکستا ن کی آواز ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی پی اوکاڑہ کے سیکرٹری اطلاعات سلمان احمد قریشی کے ہمراہ مقامی میرج ہال میں طلحہ علی لکھوی کے بھائی کے دعوت ولیمہ پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی لیڈر شپ مخالفین پر الزمات تراشی میں وقت ضیائع کرنے کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے موجودہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں اورزرعی شعبہ کا بڑا غرق کر دیا ملکی وسائل کواپنی ذاتی شہرت کے لیے بے دریغ استعمال کیا کاغذی منصوبوں کی تشہیر سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا سکتا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے محرمیوں کو جنم دیااورعام آدمی کو غربت کی چکی میں پیسنے کے لیے چھوڈ دیااور بیرون ملک جائیدایں بنائی مگر پی پی پی عام آدمی کو تنہا نہیں چھوڈ سکتی ہم آج بھی غریب کی سیاست کرتے ہیں، اب جب کہ پاکستان کا نوجوان بلاول بھٹو کی قیادت میں متحرک ہو چکا ہے موجودہ حکمرانوں کوسیاسی میدان میں کہیں جگہ نہیں ملے گی ۔