ْ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،

قبائلی عمائدین سازشوں کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنہیں بلوچ عوام نے مسترد کیا ،براہمداغ بگٹی جیسے لوگ سازشوں میں ملوث ہیں،یورپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،براہمداغ بگٹی ہمارے معصوم بچوں کا قاتل ہے قبائلی عمائدین کا ریلی اوراحتجاجی مظاہرے سے خطاب

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:36

ْ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پاکستان کی سالمیت پر حملہ ..
سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) سوئی کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،سازشوں کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنہیں بلوچ عوام نے مسترد کردیا ہے،حسن،حقانی براہمداغ بگٹی،جیسے لوگ ان سازشوں میں ملوث ہیں،یورپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،براہمداغ بگٹی ہمارے معصوم بچوں کا قاتل ہے،گرفتار کرکے بگٹی کو قوم کے حوالے کیا جائے۔

ہفتہ کو سوئٹزلینڈ کی اشتہاری مہم کے خلاف قبائلی رہنمائوں اورسول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہری کیا۔سیاسی وسماجی قبائلی عمائدین نے ریلی اوراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے گٹھ جوڑ کرکے سوئٹزرلینڈ پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم چلارہاہے۔

(جاری ہے)

سوئٹزلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پاکستان کی سالمیت پرحملہ ہے،سازشوں کے پیچھے وہ لوگ ہیںِ،جنہیں بلوچ عوام نے مسترد کردیا ہے، ’’را‘‘ فنڈڈ لشکر عام بلوچ کو ورغلاکر قتل وغارت کرواتے ہیں۔

حسن ،حقانی،براہمداغ بگٹی ،حیربیار مری جیسے لوگ ان سازشوں میں ملوث ہیں،انہوں نے کہا کہ یورپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔ہماری سرزمین پر دہشتگردی میںملوث لوگ یورپ میں سیاسی پناہ لیکر بیٹھے ہیں،سوئس حکومت سے ان دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کیلئے رابطہ کیا جائے۔براہمداغ بگٹی ہمارے معصوم بچوں کا قاتل ہے۔گرفتار کرکے بگٹی قوم کے حوالے کیا جائے۔