وزیراعلیٰ کا سابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ محمد نعمان کی والدہ اور سابق چیئرمین ایف بی آر کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 28 ستمبر 2017 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق رکن صوبائی اسمبلی حافظ میاں محمد نعمان کی والدہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شیخ سجاد حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔