انکم ٹیکس آگہی مہم، گوشواروں کی تعداد میں230فیصد اضافہ
گوشوارے داخل کرائے جانے کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہیگا،ایف بی آر
منگل 3 اکتوبر 2017 14:06
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق 28ستمبر2017 تک ستمبر 2016 کے 54ہزار کے مقابلے میں ایک لاکھ78ہزار 945انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرائے گئے ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ بڑے سرکاری ونجی تجارتی وصنعتی میں گوشوارے جمع کرانے سے متعلق ایف بی آر کی آگہی مہم کامیاب رہی ہے ، ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ میں 31اکتوبر 2017 تک توسیع کردی ہے اور اس امر کا قوی امکان ہے کہ اکتوبر میں بھی انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرائے جانے کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کا سراغ لگانے کی جاری مہم میں تمام تر توجہ بڑے سرکاری ونجی اداروں پر مرکوز کررکھی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں، ایف بی آر کے افسران ٹیکس آگہی مہم کے تحت بڑے تجارتی وصنعتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے افسران وملازمین کوٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں اور سربراہان کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرارہے ہیں جوکہ بہت خوش آئند ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.