سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ا نتخابات کیلئے اہل ووٹرز وکلاء کی فہرست جاری کر دی گئی

منگل 3 اکتوبر 2017 21:41

لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 31 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے اہل ووٹرز وکلاء کی فہرست جاری کر دی گئی، 2989 اہل ووٹرز میں سے سب سے زیادہ تعداد لاہورکی ہے جن کی تعداد 1287 ہے، چیئرمین الیکشن بورڈ افرا سیاب خان کی جانب سے سپریم کورٹ بار کے اہل ووٹرز کی فہرست جاری کی گئی، لاہور سے تعلق رکھنے والے وکلاء سپریم کورٹ بار کے امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے، ملتان میں سپریم کورٹ بار کے وکلاء کی تعداد 204، بہاولپور میں91، بلوچستان میں 182، اسلام آباد، راولپنڈی میں 460 اور خیبر پختونخوا میں 286 وکلاء ہیں، سپریم کورٹ بار کے امیدوار9 اکتوبرتک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :