حکومت کے ختم نبوت قانون سے قسم کا لفظ نکالنے پر ملک میں بھونچال آئے گا،شیخ رشید احمد

ہم الیکشن اصلاحات بل کی شق203سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، ایک آمر کے قانون کو اس کے منہ پر مارنے کی بات کرنے والوں کا پارٹی ائین کسی آمر نے نہیں خود انہوں نے بنایا تھا یہ بل عدالت ان کے منہ پر مارے گی پچھلی بار جب 62, 63ختم کرنے کی بات ائی تو ن لیگ نے انکار کیا ، شہباز شریف پر اس سے برا وقت کیا آئے گا کہ نواز شریف کو ان پر اعتماد نہیں ،انتخابی اصلاحات بل کی شق 203کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، نواز شریف نے جوبل سپریم کورٹ کے منہ پر مارا ہے، سپریم کورٹ واپس ان کے منہ پر مارا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 3 اکتوبر 2017 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے ختم نبوت قانون سے قسم کا لفظ نکالنے پر ملک میں بھونچال آئے گا۔ ہم الیکشن اصلاحات بل کی شق203سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ ایک آمر کے قانون کو اس کے منہ پر مارنے کی بات کرنے والوں کا پارٹی ائین کسی آمر نے نہیں خود انہوں نے بنایا تھا یہ بل عدالت ان کے منہ پر مارے گی۔

پچھلی بار جب 62, 63ختم کرنے کی بات ائی تو ن لیگ نے انکار کیا، ختم نبوت قانون میں قسم کی شرط جو نکالی ہے اس پر ملک میں بھونچالآئے گا۔ شہباز شریف پر اس سے برا وقت کیا آئے گا کہ نواز شریف کو ان پر اعتماد نہیں ۔ انتخابی اصلاحات بل کی شق 203کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ نواز شریف نے جوبل سپریم کورٹ کے منہ پر مارا ہے، سپریم کورٹ واپس ان کے منہ پر مارا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب شہباز شریف کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، شہباز شریف نے جو تقریر کی اب اس کا وقت گزر گیا، ایک ہفتے میں حکومت چیئر مین نیب تعینات کرنا چاہتی ہے۔ شریف برادران انٹرنیشنل ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، نواز شریف انکار کریں کہ وہ حسین نواز کے گھر میں الطاف حسین سے نہیں ملے، سپریم کورٹ کے ججز آئین و قانون کے راستے پر چلر ہے ہیں۔

کوئی بریف کیس والا ان کو نہیں ملا۔ اب ان کو جسٹس قیوم جیسا کوئی جج نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد پارٹی صدر بن گئے۔ اجمل پہاڑی بھی پارٹی کا صدر بن سکتا ہے۔ نواز شریف عدلیہ اور فوج کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں ۔ بہتر ہوتا کہ ن لیگ نواز شریف کو تاحیات صدر منتخب کرلیتی۔ نواز شریف نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، نواز شریف کے بعد شہباز شریف کی باری بھی آنیو الی ہے، خواجہ سعد رفیق 4سال سے اسٹے آرڈر پر ہیں۔

موجودہ اسمبلی چوروں کی اسمبلی ہے۔ جس نے نا اہل نواز شریف کو تحفظ دیا، نواز شریف اور پاکستان اب اکٹھے نہیں چل سکتے۔ یہ کھانا بھی گھر سے نہیں قومی خزانے سے کھاتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ احسن اقبال ناروال میں پارٹی کنونشن نہیں کر سکتا۔ چپڑاسی ٹائپ وزیر داخلہ ہے۔ اخبارات میں واضح سرخیاں لگی تھیں کہ عدالت میں وزراء نہیں جائیں گے۔

احسن اقبال عدالت کیا ڈھونڈنے گئے تھی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسمبلی میں الیکشن اصلاحات بل پر کوئی بات نہیں کی، انہوں نے بجٹ تقریر کی اس معاملے پر میں نے نواز قمر سے بات کی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ والے کہہ رہے ہیں کہ ڈکٹیٹر کا قانون اس کے منہ پر مارا ہے۔ ن لیگ نے اپنا پارٹی آئین تبدیل کیا یہ تو ڈکٹیٹر نے نہیں بنایا، یہ ن لیگ نے خود بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سارے چور لیڈر ہیں، بد دیانت لوگ ہیں۔ دو ہی لوگ پاکستان میں مخلص ہیں ایک عمران خان اور دوسرا شیخ رشید احمد ہے۔ نواز شریف اور عدلیہ نواز شریف اور پاکستان اب اکٹھے نہیں چل سکتے۔ انڈیا کی ٹی وی اور اخبارات میں نواز شریف چھایا ہے۔ انڈیا والے پٹھان کوٹ واقعہ اور تاج بھول گئے ہیں اور نواز شریف کے انڈیا میں چرچے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف سے رعایت کی کہ صرف اقامہ پر فیصلہ کیا۔ تاکہ یہ فائدہ اٹھائیں ۔ عمران خان نا اہل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے منی ٹریل جمع کرا دی ہے۔ نواز شریف کے پاس میرٹ نہیں ہے۔ نواز شریف کے نزدیک چاپلوس اور رشتہ دار ہیں، اسحاق ڈار نے اپنا بیان واپس لیا تو خود پھنس جائیں گے ، اگر کہا کہ بیان میں نے دیا تو نواز شریف پھنس جائیں گے۔۔