Live Updates

جہانگیر ترین نے عدالت میں جو ریکارڈ جمع کرایا ہے صرف تحفوں کا ہیر پھیر ہے، جہانگیر ترین نے ڈیڑھ ارب کے تحفے بانٹے اور جواب نہیں دینا چاہتے، ان کے کاغذات نامزدگی چیک کئے جائیں تو ثابت ہو گا کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں، نواز شریف کے معاملے میں تو 1962کا ریکارڈ تک منگوا لیا گیا، جہانگیر ترین کا بھی ریکارڈ نکلوایا جائے، عمران خان اشتہاری ہیں پھر بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 اکتوبر 2017 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے عدالت میں جو ریکارڈ جمع کرایا ہے صرف تحفوں کا ہیر پھیر ہے، جہانگیر ترین نے ڈیڑھ ارب کے تحفے بانٹے اور جواب نہیں دینا چاہتے، ان کے کاغذات نامزدگی چیک کئے جائیں تو ثابت ہو گا کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں، نواز شریف کے معاملے میں تو 1962کا ریکارڈ تک منگوا لیا گیا، جہانگیر ترین کا بھی ریکارڈ نکلوایا جائے، عمران خان اشتہاری ہیں پھر بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ابھی تک جو ریکارڈ جمع کرایا ہے اس میں صرف تحفوں کا ہیر پھیر ہے،جہانگیر ترین نے کہا ہے 2010سے پہلے کا ریکارڈ جمع نہیں کروائیں گ، نواز شریف کے معاملے میں تو 1962کا ریکارڈ بھی نکلوالیاگیا، عدالت جہانگیر ترین کا ریکارڈ منگوائے، شائنی ویوکمپنی کے شیئرز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں،یہ بتایا جائے کہ ایک شیئر بچوں میں کیسے تقسیم کیا گیا، جہانگیر ترین نے اعترافی بیان میں تسلیم کیا کہ وہ ای سی پی میں بار بار پیش ہوتے رہے، جہانگیر ترین کے معاملے پر جب ای سی پی سے ریکارڈ مانگا جائے تو جواب نہیں ملتا، ان کے کاغذات نامزدگی چیک کئے جائیں تو ثابت ہو گا کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں، جہانگیر ترین نے ڈیڑھ ارب کے تحفے بانٹے اور جواب دینا نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اشتہاری ہیں چھ اکتوبر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ان کی تاریخ ہے، ہم ہر جگہ پیش ہو رہے ہیں اور صفائیاں دے رہے ہیں، اسی احتساب عدالت میں جہاں ہماری قیادت پیش ہو رہی ہے چھ اکتوبر کو میڈیا دیکھ لے کہ کون آتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات