شیخ رشید احمد نے الیکشن بل 2017 کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

نوازشریف کا بطور پارٹی صدر انتخاب بھی آئین اورقانون کے خلاف ہے ،ْ درخواست گزار

بدھ 4 اکتوبر 2017 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن بل 2017 کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ بدھ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نااہل شخص کے لیے قانون میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

الیکشن بل 2017 آئین کے آرٹیکل 2اے ،ْ227 اور 10اے کی خلاف ورزی ہے، اس کے علاوہ نوازشریف کا بطور پارٹی صدر انتخاب بھی آئین اورقانون کے خلاف ہے ،اس لیے اس ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سینیٹ اورقومی اسمبلی سے الیکشن بل 2017 میں ترمیم منظورکرائی تھی جس کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال اورعدالت کی جانب سے نااہل قرار دیئے شخص کو پارٹی عہدہ رکھنے کا اہل قراردیا گیا تھا۔