Live Updates

سپریم کورٹ میں نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کو چیلنج کریں گے ،بابر اعوان

آئین کہتا ہے نااہل شخص کسی پارٹی کا سربراہ نہیں ہوسکتا، مسلم لیگ (ن) نے یہ ترمیم کر کے آئین کے ساتھ مذاق کیا ہے نااہل شخص کو صدر بنانے والی ترمیم کی بھرپور مذاحمت کریںگے، آئین کے تبدیلی کے خلاف پورے ملک میں جلسے کریںگے اور عوام کی عدالت میں جائیں گے نواز شریف پاکستان کے اداروں، عدلیہ اور فوج سے لڑ رہا ہے،تحریک انصاف کسی قیمت پر اداروں کا تصادم نہیں ہونے دیگی، نواز شریف نہ نا اہلی سے جان چھڑا سکے گا نہ ہی ن لیگ والی پارٹی چل سکے گی، جو شخص پارلیمنٹ جانے کی اہلیت نہیں رکھتا وہ کیسے پارٹی چلا سکتا، پاکستان کو تین بڑے بحرانوں میں مبتلا کیا گیا ہے ، آئین کہتا ہے نا اہل شخص کسی پارٹی کا سربراہ نہیںہو سکتا، پر یس کانفرنس

بدھ 4 اکتوبر 2017 22:34

سپریم کورٹ  میں نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کو چیلنج کریں گے ،بابر اعوان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کو چیلنج کریں گے ، آئین کہتا ہے کہ نااہل شخص کسی پارٹی کا سربراہ نہیں ہوسکتا، مسلم لیگ (ن) نے یہ ترمیم کر کے آئین کے ساتھ مذاق کیا ہے، نااہل شخص کو صدر بنانے والی ترمیم کی بھرپور مذاحمت کریںگے، آئین کے تبدیلی کے خلاف پورے ملک میں جلسے کریںگے اور عوام کی عدالت میں جائیں گے، نواز شریف پاکستان کے اداروں، عدلیہ اور فوج سے لڑ رہا ہے،تحریک انصاف کسی قیمت پر اداروں کا تصادم نہیں ہونے دیگی، نواز شریف نہ نا اہلی سے جان چھڑا سکے گا نہ ہی ن لیگ والی پارٹی چل سکے گی، جو شخص پارلیمنٹ جانے کی اہلیت نہیں رکھتا وہ کیسے پارٹی چلا سکتا، پاکستان کو تین بڑے بحرانوں میں مبتلا کیا گیا ہے ، آئین کہتا ہے نا اہل شخص کسی پارٹی کا سربراہ نہیںہو سکتا، ان خیالات کااظہار ڈاکٹر بابراعوان نے میاں محمود الرشید ، راجہ ریاض اور شاہدنسیم گوندل کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائو ن میں پر یس کانفرنس کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ پارلیمانی فورمز پر بھی اس ترمیم کی مزاحمت کرینگے، الیکشن ریفامز بل آئینی اور شرعی سطح پر متنازعہ بل ہے، پاکستان میں اس سے پہلے ایسا ناقص بل نہیں بنایا گیا، یہ کیسا قانون ہے جو ایک پارٹی کے علاوہ باقی کسی کو منظور نہیں ہے ، نواز شریف نا اہلی سے جان نہیں چھڑا سکتے ، جو شخص پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہو سکتا وہ پارلیمنٹ کے فیصلے کیسے کر سکتا ہے ، (ن) لیگ نے آئین کو بلڈوز کر کے نا اہلی کی شق ختم کی ہے ، نواز شریف کے لئے چور دروازے کھولنے کے لئے کوششیں ہو رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ ایل این جی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نااہل نواز شریف کو بچانے میں مصروف ہیں ، پنجاب ہاؤس کو نواز شریف نے جاتی عمرہ اور ماڈل ٹائون بنا رکھا ہے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے عیاشیاں کررہے ہیں ، پنجاب ہاؤس کو نااہل لیگ کا دفتر بنا دیا گیا ہے ، بابر اعوان نے کہاکہ ملک کو آئینی بحران سے نکالنے کا طریقہ صرف نئے انتخابات میں ہے ، الیکشن مواد کی پرنٹنگ کے لیے پاکستان پر نٹنگ کارپوریشن کی بجائے پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی خبریں ہیں، ایسا کر کے دھاندلی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ نواز شریف پاکستان کے اداروں، عدلیہ اور فوج سے لڑ رہا ہے،تحریک انصاف کسی قیمت پر اداروں کا تصادم نہیں ہونے دیگی، نواز شریف کس حیثیت سے پروٹوکول کا استعمال کر رہا ہے، نااہل وزیر اعظم سرکاری پٹرول پر چلنے والی گاڑیاں کیوں استعمال کر رہا ہے، نواز شریف میں جرات ہے تو ملک دشمنوں کے خلاف بول کر دکھائیں، نواز شریف اور اس کی ٹیم کوشش کر رہی آئین یا کوئی آئینی ادارہ توڑ دیا جائے، ڈاکٹر بابراعوان نے کہاکہ اکتوبر پاکستان کے لیے آسان مہینہ نہیں رہاہے، تحریک انصاف انتخابات کے لیے حکومت پر دباو ڈالے گی، تحریک انصاف پورے ملک میںجلسے کرے گی ، سڑ کوں پر نکلے گی اور ہم عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں، انہوں نے آڈیٹر جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کے اخراجات کا احتساب کرے ، احتساب عدالت میں شریف فیملی کا ٹرائل 6 ماہ میںمکمل ہونا ہے، اکتوبر کے مہینے میں پورے پاکستان سے تازہ الیکشن کی آواز سنائی دے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات