لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی اصلاحات بل 2017 ء کیخلاف درخواست پر کارروائی 16 اکتوبرتک موخر کر دی

عدالت کو آگاہ کریں کہ اسی نوعیت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں کیا پیش رفت ہوئی ہے، چیف جسٹس

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:00

لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی اصلاحات بل 2017 ء کیخلاف درخواست پر کارروائی ..
لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی اصلاحات بل 2017 ء کیخلاف درخواست پر کارروائی16اکتوبرتک موخر کرتے ہوئے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت کو آگاہ کریں کہ اسی نوعیت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے درخواست گزارعوامی تحریک کے رہنمااشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی اور ان ہدایات کے بعد سماعت موخر کر دی۔