سیاست میں فوج کی مداخلت یا مارشل لاء آنے کاتاثر بے بنیاد ہے،میجرجنرل آصف غفور

جے آئی ٹی میں فوج فریق نہیں نہیں تھی بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کیا،آرمی چیف آئین وقانون کے تحت ہر حکم کی تعمیل کے پابند ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:58

سیاست میں فوج کی مداخلت یا مارشل لاء آنے کاتاثر بے بنیاد ہے،میجرجنرل ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر2017ء ) : پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے واضح کیاہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت یا مارشل لاء آنے کاتاثر بے بنیاد ہے،جے آئی ٹی میں فوج فریق نہیں نہیں تھی بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کیا،آرمی چیف آئین وقانون کے تحت ہر حکم کی تعمیل کے پابند ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی ٹی میں فوج فریق نہیں نہیں تھی بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کیا۔

(جاری ہے)

سیاست میں فوج کی مداخلت یا مارشل لاء آنے کاتاثر بے بنیاد ہے۔ آرمی چیف آئین وقانون کے تحت ہر حکم کی تعمیل کے پابند ہیں۔ اداروں کا مل کرکام کرنا بہت ضروری ہے ۔اداروں میں تصادم والی کوئی بات نہیں ہے۔ ہمیں ملکر دشن کے عزائم کوناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوج اگراس کے پیچھے ہے یامارشل لاء لگ جائے گا۔ تو یہ باتیں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے مختلف مواقع پرکہاکہ آئین و قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :