فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنادیا ‘ خور شید شاہ ، آفتاب شیرپائو ، شہاب الدین

اورشہریار آفریدی کی اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت فاٹا ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے ،فاٹا والوں کو بھی پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک رسائی دی جائے‘ ہماری آواز کو پارلیمنٹ کے اندر نہیں سنا گیا‘ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 9اکتوبر کو اسلام آباد میں بڑا دھرنا دیں گے ، فاٹا رکن پارلیمنٹ شاہ جی گل آفریدی کی دھمکی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنادیا ‘ جس میں اپوزیشن لیڈر خور شید شاہ ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائو رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی شہاب الدین اورپی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فاٹا ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے اور فاٹا والوں کو بھی پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک رسائی دی جائے‘ ہماری آواز کو پارلیمنٹ کے اندر نہیں سنا گیا‘ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 9اکتوبر کو اسلام آباد میں بڑا دھرنا دیں گے جس میں دوسری سیاسی جماعتیں بھی شرکت کریں گی،مسلم لیگ ن کے رکن قومی شہاب الدین نے کہا قربانیوں کے باوجودفاٹا کے عوام کو وہ حقوق نہیں ملے جو باقی پاکستانیوں کو دیئے گئے ہیں ،حکو مت خود یہ ریفارمز لائی ہے ، مولانا فضل الر حمان ان اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے مطالبات کے حق دھرنا د یاجس میں رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی ، سینیٹر سجاد حسین طوری‘ پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی،مسلم لیگ ن کے رکن قومی شہاب الدین ،ملک ابرار ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائو سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

اپوزیشن لیڈر خور شید شاہ نے بھی دھرنے میںتھوڑی دیر کے لئے شرکت کی ۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کے باہر پوسٹر بھی لگائے گئے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔ شاہ جی گل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ فاٹا ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم جبکہ فاٹا والوں کو بھی پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک رسائی دی جائے۔

شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ یقین دہانیوں کا سلسلہ دو سال سے چلتا آرہا ہے مگر ہماری آواز کو پارلیمنٹ کے اندر نہیں سنا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جب اپنے لئے ضرورت ہوتی ہے تو وہ آئین میں تبدیلی کرلیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ باہر عوامی عدالت میں جایا جائے اس لئے ہم باہر بیٹھے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم 9اکتوبر کو اسلام آباد میں بڑا دھرنا دیں گے جس میں دوسری جماعتیں بھی شرکت کریں گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی شہاب الدین نے کہا قربانیوں کے باوجودفاٹا کے عوام کو وہ حقوق نہیں ملے جو باقی پاکستانیوں کو دیئے گئے ہیں ،حکو مت خود یہ ریفارمز لائی ہے ، مولانا فضل الر حمان ان اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ، شہاب الدین نے کہا کہ ہمارے ساتھ عوام ہیں اور عوام باہر نکلیں گے