Live Updates

نواز شریف عدلیہ اور فوج کے خلاف بیانات داغ رہے ہیں، عدلیہ اور فوج پر وفاقی وزراء لفظی حملے کررہے ہیں، نواز شریف کو ڈر ہے کہ جرم ثابت ہو گیا تو ان کی جائیداد ضبط کی جائے گی ،جو سپریم کورٹ پر حملہ کرتا ہے اصل میں وہ جمہوریت پر حملہ آور ہے ،حکومت کے پاس فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،

قبائلی علاقوں میں مقامی حکومتوں کے نظام کی ضرورت ہے ،قبائلی عوام چاہتے ہیں کہ ان کی کوئی آواز ہو،انضمام کے بعد فاٹا کے نمائندے صوبائی اسمبلی میں آئیں گے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جے یو آئی کے رہنما مفتی سجاد کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 اکتوبر 2017 20:00

نواز شریف عدلیہ اور فوج کے خلاف بیانات داغ رہے ہیں، عدلیہ اور فوج پر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف عدلیہ اور فوج کے خلاف بیانات داغ رہے ہیں، عدلیہ اور فوج پر وفاقی وزراء لفظی حملے کررہے ہیں ،نواز شریف کو ڈر ہے کہ جرم ثابت ہو گیا تو ان کی جائیداد ضبط کی جائے گی جو سپریم کورٹ پر حملہ کرتا ہے اصل میں وہ جمہوریت پر حملہ آور ہے، حکومت کے پاس فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ قبائلی علاقوں میں کوئی نظام نہیں، وہاں لوکل گورنمنٹ سسٹم کی ضرورت ہے ،قبائلی علاقوں کے عوام چاہتے ہیں کہ ان کی کوئی آواز ہو۔

انضمام کے بعد فاٹا کے نمائندے صوبائی اسمبلی میں آئیں گے۔ وہ جمعہ کو پشاور میں جے یو آئی کے رہنما مفتی سجاد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگردی میں کمی آئی لیکن فاٹا کا انضمام نہ کر کے ہم دہشتگردی اور انتشار پھیلانے والے دشمنوں کو خود موقع دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف عدلیہ اور فوج کے خلاف بیانات داغ رہے ہیں عدلیہ اور فوج پر وفاقی وزراء لفظی حملے کررہے ہیں نواز شریف کو ڈر ہے کہ جرم ثابت ہو گیا تو ان کی جائیداد ضبط کی جائے گی جو سپریم کورٹ پر حملہ کرتا ہے اصل میں وہ جمہوریت پر حملہ آور ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کی کوئی آواز نہیں آرہی ہے نواز شریف مارشل لاء کی کوشش کررہے ہیں عمران خان نے فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کی کوئی آواز نہیں آرہی ہے نواز شریف مارشل لاء کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کا انضمام 2018ء میں شروع ہو جانا چاہیے کیونکہ 2030ء تک ایسا ہی نظام رہا تو قبائلی عوام مزید پیچھے رہ جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان معاملہ پیچھے دھکیل دیا۔ عمران خان کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ نااہل وزیر وزیر اعطم کو بچایا جائے وفاقی حکومت نااہل وزیر اعظم کو پروٹوکول دینے میں لگی ہوئی ہے شریف خاندان کی بیرون ملک اربوں روپے کی پراپرٹی ہے۔

انھیں ڈر ہے کہ اگر ثابت ہو گیا تو ساری پراپرٹی فریز ہو کر پیسہ پاکستان آئے جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کہ اب وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ چیئرمین نیب کی تقرری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر کرپشن کے مقدمات ہیں۔ کرپشن کے مقدمات ہوتے ہوئے وہ کیسے چیئرمین نیب منتخب کر سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات