Live Updates

سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے لندن میں آزاد جموںو کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر خان کی ملاقات

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی جلد صحت یابی کی دعا

ہفتہ اکتوبر 14:34

سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے لندن میں آزاد جموںو کشمیر کے وزیر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لندن میں آزاد جموںو کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر خان نے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے نواز شریف کے صاحبزادوں کے گھر میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

نواز شریف ہسپتال منتقل سے متعلق تازہ ترین معلومات