بیگم کلثوم نوازکی عیادت کیلئے نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف لندن روانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 اکتوبر 2017 15:53

بیگم کلثوم نوازکی عیادت کیلئے نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف لندن ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر2017ء ) : سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں، یوسف لندن میں بیگم کلثوم نوازکی عیادت کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نوازشریف کے بھتیجے بیگم کلثوم نوازکی تیمارداری کرنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عباس شریف نجی ایئرلائن سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔ واضح رہے نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی گلے میں کینسرکی آئندہ ہفتے تیسری سرجری کی جائے گی۔ نوازشریف بھی اپنی اہلیہ کی کیموتھراپی سے قبل لندن پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ ان کے صاحبزادے حسن ،حسین نوازاور ان کی صاحبزادی مریم نوازپہلے ہی لندن میں قیام پذیرہیں۔

متعلقہ عنوان :