ڈاکٹرعاصم نے پیپلزپارٹی میں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی تردید کردی

میرے نوازشریف اور چوہدری نثارسے ذاتی اختلافات ہیں،چوہدری نثارکے بچوں نے امریکا کیلئے پاسپورٹ بنوالیے ہیں،ہمیں تاثردینا چاہیے کہ عدلیہ ،فوج مضبوط اور ہم سب متحد ہیں،رہنماء پیپلزپارٹی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 اکتوبر 2017 16:11

ڈاکٹرعاصم نے پیپلزپارٹی میں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی تردید کردی
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر2017ء ) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین نے پیپلزپارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی تردید کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ سمیت پورے پاکستان میں متحد ہے۔ڈاکٹرعاصم نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرے اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔پیپلزپارٹی سندھ سمیت پورے پاکستان میں متحد ہے۔

ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہی گے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کوبین الاقوامی سطح پرتاثردیناچاہیے کہ عدلیہ ،فوج مضبوط اور ہم سب متحد ہیں۔ڈاکٹرعاصم نے مزید کہاکہ میرے نوازشریف اور چوہدری نثارسے ذاتی اختلافات ہیں۔چوہدری نثارکے بچوں نے امریکا کیلئے پاسپورٹ بنوالیے ہیں۔واضح رہے ڈاکٹرعاصم منی لانڈرنگ کاالزام ہے،جس کے باعث ان کے خلاف نیب میں ریفرنسزبھی دائر کیے گئے،تاہم انہوں نے اب میڈیا،اور این جی اوزسے مطالبہ کیاہے کہ وہ میری کرپشن کیخلاف شفاف تحقیقات کروالیں ،میں بے قصورہوں۔میرے خلاف تمام کرپشن کے الزامات جھوٹے ہیں۔