Live Updates

کرسی جاتی نظر آرہی ہے تومیثاق جمہوریت یاد آگیا،ناصر شاہ

ہفتہ اکتوبر 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کا جنازہ خود نواز شریف نے نکالا تھا، نواز شریف کوٹ پہن کر میثاق جمہوریت توڑنے گئے تھے،کرسی جاتی نظر آرہی ہے تومیثاق جمہوریت یاد آگیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب میثاق جمہوریت کا جنازہ نواز شریف نے نکالا،نواز شریف کورٹ پہن کر میثاق جمہوریت توڑنے گئے تھے،کرسی جاتی نظر آرہی ہے تو میثاق جمہوریت یاد آرہا ہے، نواز شریف تمام جمہوری اداروں کی توہین کرچکے ہیں۔

نواز شریف ہسپتال منتقل سے متعلق تازہ ترین معلومات