نواز شریف کا انتخابی اصلاحات بل 2017میں کاغذات نامزدگی میں ترمیم کی غیر ذمہ داری کی تحقیقات کا حکم

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 17:17

نواز شریف کا  انتخابی اصلاحات بل 2017میں کاغذات نامزدگی میں ترمیم کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے انتخابی اصلاحات بل 2017میں کاغذات نامزدگی میں ترمیم کی غیر ذمہ داری کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو 24گھنٹوں میں تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی میں راجہ ظفرالحق کے علاوہ مشاہد اللہ خان اور احسن اقبال شامل ہوں گے۔ کمیٹی24گھنٹوں میںذمہ دار کا تعین کر کے اپنی رپورٹ صدر جماعت کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :