محمد نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈرہیں اور عوام انہیں چاہتی ہے،اعجاز شفیع

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 17:17

لاہور۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈرہیں اور عوام انہیں چاہتی ہے،2018ء الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بناء پر کلین سویپ کرے گی، محمد نواز شریف مرکزی صدر کے طور پر ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے اور پارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا،محمد نواز شریف نے ہمیشہ ہی ملک وقوم کے مفادات کیلئے جدو جہد کی ہے اور کبھی بھی کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا، پارٹی کا صدر بننے کے موقع پر انہوں نے اصولی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان پر عوام نے عدم اعتماد کردیا ہے اورعمران خان پارلیمنٹ کے خلاف بول کر جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :