نواز شریف نے ڈیکلریشن فارم میں ترمیم پر تحقیقات کا حکم دیدیا

راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی،احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان بھی کمیٹی کے رکن

ہفتہ اکتوبر 17:49

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) نواز شریف نے ڈیکلریشن فارم میں ترمیم پر تحقیقات کا حکم دیدیا،صدر مسلم لیگ (ن )راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی،احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان بھی کمیٹی کے ارکان ہیں جو24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نواز شریف نے ڈیکلریشن فارم میں ترمیم پر غیر ذمہ داری کی تحقیقات کا حکم دیدیا،صدر مسلم لیگ (ن) راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، ترجمان مسلم لیگ (ن) آصف کرمانی کے مطابق کمیٹی 24گھنٹے میں ذمہ دار کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی،احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان کمیٹی کے رکن ہوں گے۔