کیپٹن(ر)صفدراور مریم نواز کا وطن واپسی کافیصلہ،کل پاکستان پہنچ جائیں گی

نوازشریف کی مریم نوازکواحتساب عدالت کا سامنا کرنے کی ہدایت،مریم نوازکیخلاف کوئی ٹھوس شواہد موجودنہیں،عدالت میں پیش ہوناچاہیے،قانونی ماہرین کامشورہ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ اکتوبر 18:53

کیپٹن(ر)صفدراور مریم نواز کا وطن واپسی کافیصلہ،کل پاکستان پہنچ جائیں ..
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر2017ء ) : سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نوازکووطن واپسی کی ہدایت کردی، مریم نوازکو احتساب میں دائرریفرنس کا سامنا کرنا چاہیے،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر نےکل وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف فیملی کے ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدرنے لندن سے کل وطن واپسی کافیصلہ کرلیا ہے۔

مریم نوازنے احتساب عدالت میں دائرریفرنس کے بارے قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔جس پرقانونی ماہرین نے مریم نوازکومشورہ دیاکہ مریم نوازکواحتساب عدالت میں پیش ہوناچاہیے۔ کیونکہ مریم نوازکیخلاف کوئی ٹھوس شواہد موجودنہیں ہے۔وکلاء کی مشاورت کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نوازکووطن واپسی کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے مریم نوازاپنی والدہ کے علاج معالجے کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔

مریم نوازاین اے 120کے ضمنی الیکشن میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نوازکی بھرپورانتخابی مہم کے نتیجہ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد فوری لندن روانہ ہوگئی تھیں۔جبکہ ان کے خلاف احتساب عدالت میں پاناما کیس میں ریفرنس بھی دائرہے۔تاہم اب انہوں نے واطن واپس آکراحتساب عدالت میں مقدمات کاسامنا کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔ احتساب عدالت نے مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حسن اور حسین نواز کو 9اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھاہے۔