سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ملک وقوم کیلئے نمایاں خدمات ہیں، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امو رشیخ آفتاب احمد و صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 21:28

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ملک وقوم کیلئے نمایاں خدمات ہیں، وفاقی ..
حضرو۔7اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امو ر شیخ آفتاب احمد و صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ملک وقوم کیلئے نمایاں خدمات ہیں، ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ و دہشت گردی کا خاتمہ اور دیگر مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ سی پیک کا منصوبہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، 2018ء میں پاکستانی عوام محمد نواز شریف کے ان احسانوں کا بدلہ چکانے کیلئے (ن) لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء تک چھچھ اور این اے 57کا کوئی علاقہ بھی سوئی گیس سے محروم نہیں رہیگا، اس موقع پر یونین کونسل موسیٰ کے تمام دیہاتوں کو ٹرانسفارمر، سوئی گیس، بجلی کے منصوبے مکمل کرنے کے بھی اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں ڈھوکوا کو سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 2013ء میں جس وقت اقتدار ملا تھا اس وقت 18,18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، دہشت گردی عروج پر تھی جبکہ ملکی معیشت تباہی کا شکار تھی لیکن ان تمام چیلجنز کا مقابلہ کرنے کیلئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے دن رات ایک کر کے پاکستان کو خوشحالی کی جانب گامزن کیا جس پر قوم ان کے احسانوں کا بدلہ 2018ء کے انتخاب میں چکائے گی۔

متعلقہ عنوان :