نواز شریف کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے واقعہ کو 12اکتوبر 18سال مکمل ہو جائینگے

اتوار 8 اکتوبر 2017 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے واقعہ کو 12اکتوبر بروز جمعرات کو 18سال مکمل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

12اکتوبر1999 کو جنرل پرویزمشرف نے وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کاتختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا ۔وزیر اعظم نواز شریف پر طیارہ سازش کیس کامقدمہ چلایاگیا اور پھر انہیں سعودی عرب جلاوطن کردیاگیا۔اس دن کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں جمہوریت کو موضوع بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :