دنیا جانتی ہے یہ احتساب نہیں انتقام ہے‘ عدالتوں میں پیش ہوکر نظام عدل کو آزمائیں گے، مریم نواز

(ن) لیگ کے صدارتی انتخاب پر اعتراض وہ کررہے ہیں جن کا تعلق ہی نہیں، حسن اور حسین بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے، پاکستان جانے کا وہ اپنا فیصلہ خود کریں، مریم نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 اکتوبر 2017 13:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے‘ ہم وطن جارہے ہیں عدالتوں میں پیش ہوں گے‘ نظام عدل کو آزمائیں گے‘ (ن) لیگ کے صدارتی انتخاب پر اعتراض وہ کررہے ہیں جن کا تعلق ہی نہیں۔ لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام لیا جارہا ہے لیکن عدالتوں میں پیش ہوکر نظام عدل کو آزمائیں گے۔

(جاری ہے)

آئین و قانون کے احترام میں وطن واپس جارہے ہیں اور احتساب عدالتوں کا سامنا کر کے نظام عدل کو آزمائیں گے۔حسن اور حسین نواز کی عدالت میں پیشی سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ حسن اور حسین بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے تاہم پاکستان جانے کے حوالے سے وہ اپنا فیصلہ خود کریں گے۔ مریم نواز نے کہا حیرانی ہے کہ وہ لوگ ن لیگ کے صدارتی انتخاب پر اعتراض کر رہے ہیں جن کا تعلق ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دامن صاف ہو تو سیاستدان کہیں جانے سے نہیں گھبراتے ، گزشتہ ڈیڑھ سال سے جو چیزیں چل رہی ہیں وہ سامنے آگئیں ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ امید کیساتھ پارلیمنٹ جارہے ہیں ،