Live Updates

آصف زرداری اور نواز شریف قوم کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں‘ عمران خان

قوم تیار ہوجائے دوبارہ سڑکوں پر نکلنا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں‘ پاکستان میں بجلی اور گیس پورے برصغیر میں سب سے زیادہ مہنگی ہے، ایک آدمی کرپشن چھپانے کیلئے ادارے ‘ ملک اور قوم تباہ کررہا ہے،بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی میں جدوجہد کی‘ مشکلیں برداشت کیں‘ ذوالفقار علی بھٹو بڑے لیڈر تھے‘ ‘ مولانا فضل الرحمن اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں‘ ان کو مولانا کہنا پسند نہیں کرتا‘ آصف زرداری اور نواز شریف قوم کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں‘ نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے فوج کو بدنام کررہے ہیں‘ اسمبلی نے قانون پاس کیا ہے کہ جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بو نیر میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 8 اکتوبر 2017 15:40

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک آدمی کرپشن چھپانے کے لئے ادارے ‘ ملک اور قوم کو تباہ کررہا ہے‘ مولانا فضل الرحمن اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں‘ ان کو مولانا کہنا پسند نہیں کرتا‘ آصف زرداری اور نواز شریف قوم کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں‘ نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے فوج کو بدنام کررہے ہیں‘ اسمبلی نے قانون پاس کیا ہے کہ جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے‘ بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی میں جدوجہد کی‘ مشکلیں برداشت کیں‘ ذوالفقار علی بھٹو بڑے لیڈر تھے‘ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں‘ پاکستان میں بجلی اور گیس پورے برصغیر میں سب سے زیادہ مہنگی ہے۔

اتوار کو بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرویز خٹک نے لوگوں کے لئے کچھ کیا ہوگا اس لئے لوگ تالیاں بجا رہے ہیں‘ خیبرپختونخوا نے تبدیلی کا انقلاب شروع کرنے کا موقع دیا ماضی میں کامیابی نہیں ملی لیکن اب بونیر پی ٹی آئی کا ہوگا۔

(جاری ہے)

2008 میں پورے پاکستان میں تبدیلی کا انقلاب آئے گا قوم تب اٹھتی ہے جب وہ اپنا کردار ٹھیک کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس قوم کے لیڈر صادق اور امین ہوں وہ قوم عظیم بنتی ہے بونیر کے لوگو لگتا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔ اسمبلی نے قانون پاس کیا ہے کہ جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے صرف ادارے تباہ نہیں کئے بلکہ قوم کی اخلاقیات تباہ کیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ نواز شریف اب بھی میرا وزیراعظم ہے ایک خاندان اپنی چوری بچانے کے لئے ہمارے ملک کو تباہ کررہا ہے اور سپریم کورٹ پر حملے کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں کبھی کسی کرپٹ لیڈر کو حکومت میں نہیں آنے دیتا۔ قوم فیصلہ کرے ہمیں ظلم کا مقابلہ کرنا ہے نواز شریف کو ابھی بھی اپنا وزیراعظم کہنے والے شاہد خاقان عباسی شرم کرو شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔ قومیں کبھی بمباری یا شکست سے تباہ نہیں ہوتیں بلکہ اخلاقیات ختم ہونے ے تباہ ہوتی ہیں۔

ایک آدمی کرپشن چھپانے کے لئے ادارے‘ ملک اور قوم کو تباہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جارہا ہے ہمیں عوام کے پیسے کی حفاظت کرنی ہے۔ مولانا فضل الرحمن اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔ ان کو مولانا کہنا پسند نہیں کرتا آصف علی زرداری اور نواز شریف قوم کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں‘ ڈیزل دونوں کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوئوں کی کرپشن کی قیمت عوام غربت سے ادا کرتی ہے۔ پاکستان میں بجلی اور گیس پورے برصغیر میں سب سے زیادہ مہنگی ہے نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے فوج کو بدنام کررہے ہیں۔ منی لانڈرنگ سے ڈالر کی کمی ہوتی ہے اور ہمیں قرضہ لینا پڑتا ہے قرضہ ادا کرنے کے لئے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ج مہوریت اور مسلم ممالک میں بادشاہت آگئی بلاول بھٹو اردو بولتے ہیں انگریزی لہجے میں‘ حمزہ شہباز اور مریم نواز کا کیا میرٹ ہے۔

2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی تحریک انصاف سے شکست کھائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ 2018 میں سارے پاکستان میں انقلاب آئے گا 2002میں میانوالی کے عوام نے مجھے ایک سیٹ سے کامیاب کرایا۔ پیپلز پارٹی میں میرٹ ہو تو بلاول بھٹو اور اعتزاز احسن میں کیا مقابلہ۔ چار سال میں خیبرپختونخوا میں غربت آدھی ہوگئی۔ بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی میں جدوجہد کی مشکلیں برداشت کیں پیپلز پارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو بڑے لیڈر تھے انہوں نے جدوجہد کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات