نواز شریف کی جانب سے ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں ترمیم کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے قائم تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا،کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کر کے اپنی رپورٹ پارٹی صدر نوازشریف کو پیش کریگی

اتوار 8 اکتوبر 2017 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف کی جانب سے ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں ترمیم کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے قائم تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو ہوگا۔کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کر کے اپنی رپورٹ پارٹی صدر نوازشریف کو پیش کریگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں ترمیم کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کمیٹی کا اجلاس سینیٹر راجہ ظفرالحق کی زیر صدارت (آج )ہوگا،کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیرماحولیات مشاہداللہ خان اور وزیرداخلہ احسن اقبال ہیں۔

ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے قائم تحقیقاتی کمیٹی غیر ذمہ داری برتنے والوں کی نشاندہی کرے گی اور اپنی رپورٹ مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف کو رپورٹ پیش کرے گی اور وہ پارٹی ڈسپلن کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :