محمد نواز شریف ہی پاکستان کی تعمیر و ترقی کے ضامن ہے،ذوالفقار علی خان دلہہ

اتوار 8 اکتوبر 2017 16:40

چکوال۔ 08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن کے راہنما رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 22سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد نواز شریف کو ن لیگ کی جنرل کونسل نے دوبارہ بھاری اکثریت سے صدر منتخب کر کے ثابت کر دیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی تعمیر و ترقی کے ضامن ہے۔

وہ دلہہ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سردار ذوالفقار علی خان نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن کی حیثیت رکھتے ہیں۔اور ان سے عوام کی والیحانہ محبت کو لوگوں کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقے میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مرحون منت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مرکزی قلعہ ہے۔اور 2018کے عام انتخابات میں ایک بار پھر میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہونگے اور میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال میں بھی مسلم لیگ ن ہی بھاری اکثریت سے جیتے گی کیونکہ باشعور عوام دھرنوں ،افواہ سازیوں اور سازشوں کی فیکٹریاں مکمل طور پر بند کر چکے ہیں۔چکوال کے عوام میاں نواز شریف کے ساتھ تھے اور ساتھ رہے گے۔

متعلقہ عنوان :