عمران صاحب خود ایمپائر کی انگلی کی کٹھ پتلی ہیں اس لیے ان کو پاکستان کا ہر شخص کٹھ پتلی نظر آتا ہے،اداروں کے احترام کی بات عمران کو زیب نہیں دیتی،پہلے عدالت میں پیش ہو کر اپنا اشتہاری سٹیٹس ختم کرائیں،عمران خان نفسیاتی مریض ہیں ،انہیں صرف پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے افراد صادق اور امین دکھائی دیتے ہیں،پاکستا ن میں بد تمیزی،بد تہذہبی اور بد اخلاقی کے منفی رویے پھیلانے والا کس منہ سے اخلاقیات کا درس دیتا ہے،پائی پائی کا حساب دینے والوں پروہ الزام لگا تے ہیں اور خود چندے کا حساب دینے کو تیار نہیں،محمد نواز شریف تعمیر اور مخالفین تخریب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا بیان

اتوار اکتوبر 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب خود ایمپائر کی انگلی کی کٹھ پتلی ہیں اس لیے ان کو پاکستان کا ہر شخص کٹھ پتلی نظر آتا ہے،اداروں کے احترام کی بات عمران کو زیب نہیں دیتی،پہلے عدالت میں پیش ہو کر اپنا اشتہاری سٹیٹس ختم کرائیں،عمران خان نفسیاتی مریض ہیں ،انہیں صرف پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے افراد صادق اور امین دکھائی دیتے ہیں،پاکستا ن میں بد تمیزی،بد تہذہبی اور بد اخلاقی کے منفی رویے پھیلانے والا کس منہ سے اخلاقیات کا درس دیتا ہے،پائی پائی کا حساب دینے والوں پروہ الزام لگا تے ہیں اور خود چندے کا حساب دینے کو تیار نہیں،محمد نواز شریف تعمیر اور مخالفین تخریب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

اتوارکو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نفسیاتی مریض ہیں ،انہیں صرف پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے افراد صادق اور امین دکھائی دیتے ہیں،اداروں کے احترام کی بات عمران کو زیب نہیں دیتی،پہلے عدالت میں پیش ہو کر اپنا اشتہاری سٹیٹس ختم کرائیں۔انہوں نے کہا کہ پائی پائی کا حساب دینے والوں پروہ الزام لگا تے ہیں اور خود چندے کا حساب دینے کو تیار نہیں،زکوة کے پیسے سے منی لانڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں پاکستان کے عوام عمران خان سے اس کے کیے کا حسا ب لیں گے، گزشتہ چار برسوں میں عمران نے دھرنے دیے،افراتفری پھیلائی ،انتشاری سیاست کی اور اداروں کی تضحیک کی۔ انہوں نے کہا کہ ،محمد نواز شریف تعمیر اور مخالفین تخریب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں،محمد نواز شریف ،ان کے بزرگ مرحوم والد،پورے خاندان اور کے عزت دار گھرانے کی خواتین نے احتساب کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا کے 4قیمتی سال ضائع کر دئیے،نتھیا گلی کی ٹھنڈک کے مزے لینے والے کے پاس پشاور میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے وقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن خیبرپختونخوا کو مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ بنائیں گے،2018میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی