حکومت اپنی معینہ مدت پوری کرے گی ،نواز شریف کے وژن کی تکمیل کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، پاکستانی معیشت مضبوط ہے، حکومت مستحکم ہے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے وژن کی تکمیل کے لئے پر عزم ہیں،ر ملک کے طول و عرض میں جاری ترقیاتی منصوبے تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں تیز ترین اور دیر پا ترقی کا خواب پورا ہو گا

وفاقی وزیر براے امور کشمیرو گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اتوار 8 اکتوبر 2017 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر براے امور کشمیرو گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت اپنی معینہ مدت پوری کرے گی اور محمد نواز شریف کے وژن کی تکمیل کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہے اوررواںسال GDP 6% فیصد تک رہنے کی آمید ہے انہوں نے تحریک انصاف و دیگر سازشی عناصر کی جانب سے پاکستان کی حکومت ومعیشت سے متعلق منفی خبریں پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مستحکم ہے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کے وژن کی تکمیل کے لئے پر عزم ہیںاور ملک کے طول و عرض میں جاری ترقیاتی منصوبے تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیںجن سے پاکستان میں تیز ترین اور دیر پا ترقی کا خواب پورا ہو گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 2013؁سے شروع ہونے والی سازشوں کا مقصد یہ تھا کہ مختلف سازشوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے اور محمد نوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈے کو ڈی ریل کرنے کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں تک رسائی حاصل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بخوبی علم تھا کہ عوام کی خدمت اور پاکستان کی ترقی کے شعبے میں وہ کسی صورت بھی محمد نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے اسی لئے انہوں نے محمد نواز شریف کواقتدار سے ہٹانے کی سازشیں ترتیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جان لینا چاہیے کہ نواز شریف اور عوام کا رشتہ لازوال ہے جسے کسی صورت میں ختم نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے میںترقیاتی منصوبے نواز شریف کی عوام سے محبت ایک واضح ثبوت ہیں جو نہ صرف پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد بنیں گے بلکہ ان ترقیاتی منصوبوں کی بدولت انہوں نے پاکستان کے عوام کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے اور جس کی وجہ سے پاکستان کے تمام صوبوں میں رہنے والوں میں باہمی و قومی یکجہتی میں مثالی اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ آج ان ترقیاتی منصوبوں کی بدولت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور بلوچستان سمیت پورا پاکستان یکساں ترقی کر رہا ہے جس سے محمد نواز شریف اور عوام کا رشتہ اور بھی مضبوط ہوگیا ہے جو 2018؁کے عام انتخابات میں کھل کر واضح ہو جائے گا اور نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی باگ دوڑ سمبھالیں گے۔