Live Updates

نواز شریف کا اداروں سے ٹکرائو بڑا طوفان لا سکتا ہے، وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار

عمران خان کا اپوزیشن لیڈر بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، عمران خان سیاست کو کرکیٹ سمجھ کر نہ کھیلیں، سیاست اس کے بس کی بات نہیں

اتوار 8 اکتوبر 2017 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) سندھ کے وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت ملک میں تصادم کرانہ چاہتی ہے،نواز شریف کا اداروں سے ٹکرائو بڑا طوفان لا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت ٹکرائو کے بجائے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کام کرے۔

ضیاء الحسن لنجار نے تحریک انصاف کے چئیرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان کا اپوزیشن لیڈر بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، عمران خان سیاست کو کرکیٹ سمجھ کر نہ کھیلیں، سیاست اس کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی پی مخالف بننے والا گرینڈ الائنس کا جلسہ بھی عمران خان کے جلسی کی طرح فلاپ جائے گا، فنکشنل لیگ متحدہ کی طرح سندھ میں ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی خود اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں چلتا کہ پی ٹی آئی کی کمان عمران خان کہ پاس ہے یا کسی اور کے، شہباز اور نواز شریف عمران خان کی طرح یوٹرن لینے کے ماھر ہیں،وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی بھی نواز شریف کی طرح نوشہرو فیروز میں جھوٹے اعلانات کرکے چلے گئے۔ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ وہ عوام کو بتائین کہ وہ وزیراعظم ہیں یا نوازشریف کے سہولتکار انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کا عوام بھگوڑوں اور طالبان کے حامیوں کو مسترد کر چکا ہے، نوازشریف کو اپنے وزراء اور وکلاء نے کیسز میں نقصان پہنچایا، انہوں نے سہی طرح سے کیس کو ہینڈل نہیں کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات