حکومت آئینی مدت پوری کریگی ،ْ نواز شریف کے وژن کی تکمیل کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ،ْ برجیس طاہر

اتوار 8 اکتوبر 2017 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور محمد نواز شریف کے وژن کی تکمیل کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، پاکستان کی معیشت مضبوط ہے اوررواںسال جی ڈی پی 6 فیصد فیصد تک رہنے کی آمید ہے، پاکستان کے کونے کونے میںترقیاتی منصوبے نواز شریف کی عوام سے محبت ایک واضح ثبوت ہیں۔

اتوار کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے تحریک انصاف و دیگر سازشی عناصر کی جانب سے پاکستان کی حکومت ومعیشت سے متعلق منفی خبریں پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مستحکم ہے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کے وژن کی تکمیل کے لئے پر عزم ہیںاور ملک کے طول و عرض میں جاری ترقیاتی منصوبے تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیںجن سے پاکستان میں تیز ترین اور دیر پا ترقی کا خواب پورا ہو گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 2013سے شروع ہونے والی سازشوں کا مقصد یہ تھا کہ مختلف سازشوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے اور محمد نوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈے کو ڈی ریل کرنے کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں تک رسائی حاصل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بخوبی علم تھا کہ عوام کی خدمت اور پاکستان کی ترقی کے شعبے میں وہ کسی صورت بھی محمد نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے اسی لئے انہوں نے محمد نواز شریف کواقتدار سے ہٹانے کی سازشیں ترتیب دیں, عمران خان کو جان لینا چاہیے کہ نواز شریف اور عوام کا رشتہ لازوال ہے جسے کسی صورت میں ختم نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے میںترقیاتی منصوبے نواز شریف کی عوام سے محبت ایک واضح ثبوت ہیں جو نہ صرف پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد بنیں گے بلکہ ان ترقیاتی منصوبوں کی بدولت انہوں نے پاکستان کے عوام کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے اور جس کی وجہ سے پاکستان کے تمام صوبوں میں رہنے والوں میں باہمی و قومی یکجہتی میں مثالی اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ آج ان ترقیاتی منصوبوں کی بدولت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور بلوچستان سمیت پورا پاکستان یکساں ترقی کر رہا ہے جس سے محمد نواز شریف اور عوام کا رشتہ اور بھی مضبوط ہوگیا ہے جو 2018؁کے عام انتخابات میں کھل کر واضح ہو جائے گا اور نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی باگ دوڑ سبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :