) لیگ کا ہر کارکن محمد نواز شریف کا سپاہی ہے،شبنم بخاری

اتوار اکتوبر 19:30

لاہور۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر شبنم بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا ہر کارکن نواز شریف کا سپاہی ہے، مسلم لیگ( ن) کی حکو مت نہ صرف اپنی آئینی مد ت پو ر ی کر ے گی بلکہ 2018ء کے عا م انتخا با ت میں اپنی کا ر کر دگی کی بنا ء پر ایک مرتبہ پھر بھار ی مینڈیٹ حاصل کر کے حکو مت بنا ئے گی،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو کمزور کرنے کی خواہش اور سازشیں ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگی اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدار آنے والے انشاء اللہ ہر میدان اور بحران میںکامیاب ہونگے، انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف اور محمد شہباز شریف نے گزشتہ ساڑھے چاربرسوں میں ملک کی کایاپلٹ دی ہے اور لوڈشیڈنگ کے جن سمیت اہم درپیش مسائل پر قابو پایا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کرنے والوں کوکچھ حاصل نہیں ہوگا،عمران خان اور انکے حواریوں کی اصلیت عوام کے سامنے آچکی ہے اور اب 2018میں جہاں ملک گیر سطح پر مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی وہاں پی ٹی آئی کے ہاتھوں سے کے پی کے کا صوبہ بھی نکل جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :