نواز شریف سے زیادتی ہوئی ،پاناما لیکس میں تو پانچ سو سے زائد پاکستانیوں کو نام ہیں ،رہنماء جمعیت علماء اسلام صحبت پور

اتوار 8 اکتوبر 2017 19:30

نواز شریف سے زیادتی ہوئی ،پاناما لیکس میں تو پانچ سو سے زائد پاکستانیوں ..
حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) صحبت پور میں جمعیت علماء اسلام کا تربیتی کنوینشن کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی نائب صدر مفتی نوراللہ ،صوبائی سالار مفتی روزی خان ،سینئر نائب صدر مولانا عبداللہ جتک ،صوبائی جنرل سیکرٹری و ایڈوکیٹ ملک سکندر خان ،ضلعی امیر صحبت پور حافظ محمد صدیق بھنگر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام قادر کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے زیادتی ہوئی ہے۔

پاناما لیکس میں تو پانچ سو سے زائد پاکستان کے لوگوں کے نام ہیں۔ ملک کی نجات کا راستہ اسلامی نظام میں ہے۔جمعیت علماء اسلام(ف) کے صوبائی جنرل سیکریٹری ملک سکندر حیات ایڈووکیٹ ،کی میڈیا سے گفتگوکی تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی جنرل سیکریٹری و سابق ایڈووکیٹ جنرل ملک سکندر حیات ایڈووکیٹ و صوبائی قائدین نے مدرسہ دارالتوحید صحبت پور میں ورکر تربیتی کنوینشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کی آئین سے شق نکالنا کسی صورت برداشت نہیں جمعیت کی شروع دن سے جدوجہد رہی ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافظ کیا جائے۔اٴْن کا کہنا تھا بلوچستان میں سرداروں اور نوابوں نے حکمرانی کی ہے اور ان کی وجہ سے بلوچستان میں بنیادی مسائل کا حل نہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے رشوت چھپ چھپا کے لی جاتی تھی مگر اب تو رشوت کا یہ عالم ہے کہ سرے عام اربوں کی رشوت لی جارہی ہے جس ہمارے صوبے کی عوام کا غق مارا جارہا ہے۔انھوں نے سانحہ درگاہ فتح پور کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان سانحات سے صوبائی وفاقی حکومت سمیت تمام اداروں کی ناکام ہے کہ وہاں تک دہشت گرد کیسے پہنچا۔اِس موقع پرجمعیت کے صوبائی امیر مولانا عبداللہ سمیت دیگر صوبائی اور ضلعی رہنما بھی موجود تھے۔