کسی مقدمہ میں ایک سے زیادہ ملزم ہوں تو فرد جرم عائد کرتے وقت تمام ملزموں کی حاضری ضروری ہے‘سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن

ن) لیگ اب بھی احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ‘ سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دیگر وکلاء کے ہمراہ گفتگو

اتوار 8 اکتوبر 2017 19:41

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) سپر یم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نوازشر یف اور انکے بچوں کا ایک ساتھ عدالت میں پیش نہ ہونا بھی (ن) لیگ کی فرد جرم عائد ہونے سے بچنے کی کوشش ہے کیونکہ کسی مقدمہ میں ایک سے زیادہ ملزم ہوں تو فرد جرم عائد کرتے وقت تمام ملزموں کی حاضری ضروری ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چودھری ذوالفقار ،سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن (31)میں احتساب عدالت کو یہ اختیار بھی ہے کہ جن ملزموں کو اشتہاری قرار دیا جاتا ہے انہیں عدم حاضری کی بنا پر 3سال قید اور جائیداد کی قرقی کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اب بھی احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے اور نوازشر یف اور انکے بچے ایک ساتھ پیش نہیں ہو رہے کیونکہ انکو پتہ ہے جب وہ ایک ساتھ پیش ہوں گے توان پر فرد جر م لگ جائے گی اس لیے کبھی نوازشر یف ‘کبھی اسحاق ڈار اور اب انکے بچے پیش ہو رہے ہیں انکو ایک ساتھ پیش ہونا چاہیے

متعلقہ عنوان :